ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب: بی جے پی لیڈر کمل شرما کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

پنجاب: بی جے پی لیڈر کمل شرما کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

Sun, 27 Oct 2019 23:15:31    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،27اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پنجاب یونٹ کے سابق صدر کمل شرما کا فیروزپور ضلع میں آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔انتقال سے دو گھنٹے پہلے ہی شرما نے ٹوئٹر پر لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی تھی۔اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا تھاکہ ماں لکشمی کے فضل سے آپ کے گھر میں ہمیشہ امنگ اور لطف کی رونق ہو،آپ کے خاندان کو دیوالی کی دلی نیک خواہشات۔شرما کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ شرما (48) صبح سیر کرنے گئے تھے اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ اعلان کر دیا۔شرما کے خاندان میں بیوی اور دو بچے ہیں،بی جے پی نے شرما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔پارٹی نے کہاکہ بی جے پی پنجاب کے سابق ریاستی صدر اور سینئر لیڈر کمل شرما جی کا حادثاتی انتقال انتہائی ہی افسوسناک اور کبھی نہ پورا ہونے والا نقصان ہے،بھگوان ان کی روح کو امن دے اور خاندان کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرے۔


Share: